شام: اسرائیل کا دمشق کے ایئرپورٹ پر میزائل حملہ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
شام: اسرائیل کا دمشق کے ایئرپورٹ پر میزائل حملہ
دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی طیارے کے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے جس سے رن وے اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شامی حکومت کے حمایت یافتہ اخبار الوطن کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ رن وے اور ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم چند میزائل ہدف تک پہنچ گئے۔
حکومتی سطح پر ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تاہم تمام پروازوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے معطل کردیا گیا اور ایمبولینسوں کو ہوائی اڈے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شامی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے (صبح 6 بجے پاکستانی وقت) ہونیوالے حملے میں کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ زیادہ تر میزائلوں کو شامی فضائی دفاع نے اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارے سیریئن آبزر ویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایئرپورٹ کے نزدیک لبنان کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔
ادارے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ہسپتال میں 10 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
رواں ہفتے شامی تنصیبات پر ہونیوالا یہ تیسرا اسرائیلی حملہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2425 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2307 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C