شام: ترک افواج اور ایس ڈی ایف فورسز میں گمسان کی جنگ جاری
👁️ 133 بار دیکھا گیا
شام: ترک افواج اور ایس ڈی ایف فورسز میں گمسان کی جنگ جاری
استنبول + دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ترک فوجوں کو شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی جانب شدید مزاحمت کا سامنا، شدید جھڑپوں نے علاقے میں خوف و حراس برپا کردیا۔
ترک فوجوں کی شام کے علاقوں میں کارروائی کے دوران علاقے میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کرد جنگجوؤں کے خلاف پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے ایک مختصر وڈیو بھی جاری کی گئی ہےجس میں شامی اراضی کے اندر ترک فورسز کے “کمانڈوز” کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کی زمینی فوج الرقہ صوبے کے شمال میں تل ابیض قصبے کے تحت آنے والے دیہات الیابسہ، المنبطح، الحاویہ اور بیر عاشق میں داخل ہو گئی ہیں۔ ترک لڑاکا طیاروں نے الحسکہ صوبے کے شہر راس العین میں زمینی مداخلت کی کوششوں کے ساتھ فضائی حملے بھی کیے ہیں۔
ترک سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سرحدی دیوار ختم کرنے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں تا کہ ترکی کی فوج اور شامی جیشِ حُر پیش قدمی کرسکے۔
یاد رہے کہ شام کے شمال مشرق حصے میں بدھ کے روز ترکی نے امریکی انخلاء کے بعد حملہ کیاتھا جبکہ ترکی نے آپریشن کےآغاز کے بعد ترک طیاروں اور توپوں نے دریائے فرات کے مشرق میں 181 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری لڑائی شامی مہاجرین سے نہیں ہم ان کے میزبان ہیں ،ہماری لڑائی کرد باغیوں سے ہے جو علاقے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔
رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک فوجی کارروائی کا اہم مقصد دہشت گروں کو اپنی سرحدوں سے دور کرنا ہے۔ ہماری جنگ شام میں موجود دہشت گرو تنظیموں سے ہیں، کرد ملیشیا ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان پر کبھی حملہ نہیں کریں گے جو خود اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
ترک صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقوں میں بہت سے اہداف ان کے نشانے پر ہیں ۔ہماری فوجی کارروائی شام کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
ترکی میں موجود شامی محاجرین کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ اگر یورپ ترک فوجی کارروائی کو شام پر قبضہ سمجھتا ہے تو ہم ترکی میں موجود 35 لاکھ شامی محاجرین کو یورپ بھیج دیں گے۔ ہمیں پتا ہے ترکی نیٹو کا ممبر ہے لیکن ہم دہشت گردی پر خاموش نہیں رہیں گے۔
تاہم ترک فوجوں کی جانب سے کی گئی کارروائی میں کے نتیجے میں ایس ڈی ایف فورسز کے 11 اہلکار جاں بحق ہو جاچکے ہیں جبکہ ترک فورسز کے 5 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ فضائی بم باری اور زمینی گولہ باری سے ایس ڈی ایف کے 33 ارکان زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ جن علاقوں میں ترک افواج کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے ان میں القحطانیہ، عامودا، عین العرب، تل ابیض، راس العین، الدرباسیہ، القامشلی اور المالکیہ شامل ہے۔ جو دریائے فرات کے مشرق سے لے کر دریائے دجلہ کے مغرب تک پھیلا ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C