شام: تل ابیض میں خودکش کار بم دھماکا، 10 افراد شہید، 25 زخمی
👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام: تل ابیض میں خودکش کار بم دھماکا، 10 افراد شہید، 25 زخمی
دمشق + انقرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) شام کے سرحدی شہر تل ابیض میں ہفتے کے روز خودکش کار بم دھماکے میں 10 شہری شہید اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس وقت یہ سرحدی شہر پر ترکی کی فوج کا کنٹرول ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بم دھماکے میں زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے پیش نظر شہادتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔
Six dead and dozens injured in a car bomb explosion in #Tal_Abyad city north of #Raqqa pic.twitter.com/wtXYhEULbY
— Mohammed Ghorab (@MGhorab3) November 23, 2019
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض میں ہونے والے بم دھماکے میں بائیس زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض کا شہر ترک فورسز نے آپریشن کے بعد کرد ملیشیا سے لیا تھا، ترک فورسز کے آنے بعد سے شہر میں تیسرا دھماکا ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق الرقہ سے شمال میں واقع قصبے عین عیسیٰ میں آج ترک فوج نے ایک حملہ بھی کیا ہے۔ حملے میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے
الرقہ کے شمال میں واقع علاقوں پر اس وقت شامی فوج کا کنٹرول ہے اور وہاں گذشتہ چند روز کے دوران میں 9 بم دھماکے ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کار دھماکا صنعتی علاقے میں کیا گیا ہے، کرد باغی مسلسل امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تل ابیض میں یہ اس ماہ یہ تیسرا کار بم دھماکا ہے۔
شام کے شمال مشرقی علاقوں میں کرد ملیشیا کے زیر قیادت خودمختار انتظامیہ نے فیس بُک پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی فورسز اور اس کے اتحادی شامی باغی گروپوں نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ مزید علاقوں پر قبضے کررہے ہیں۔
اس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عینِ عیسیٰ پر ترک فوج کے حملے کے بعد ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور وہاں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے مگر ترک صدر رجب طیب ایردوآن شامی مہاجرین کے پتے کو سیاسی سودے بازی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
اس نے بیان میں یورپی یونین اور دوسرے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف کی وضاحت کریں اور ترکی کے خلاف پابندیاں عاید کریں۔
واضح رہے کہ ترکی اور اس کے اتحادی شامی گروپوں نے تین فوجی کارروائیوں کے بعد جنگ زدہ ملک کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں تل ابیض اور راس العین سمیت متعدد شہروں اور قصبوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوج نے سن 2016، 2018 اور 2019ء میں تین مرتبہ شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی سرحدی علاقے میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس نے حالیہ کارروائی اکتوبر 2019 میں کی تھی اور پانچ روز کے بعد کرد ملیشیا اور ترک فوج کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔ ترکی کی اس فوجی دراندازی کا مقصد شام کے سرحدی علاقے میں ایک محفوظ زون کا قیام ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C