شام: حلب میں دہشت گردوں کا اسپورٹس کلب پر مارٹر حملہ، آٹھ بچوں سمیت 10 شہید، 13 زخمی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: حلب میں دہشت گردوں کا اسپورٹس کلب پر مارٹر حملہ، آٹھ بچوں سمیت 10 شہید، 13 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں دہشت گردوں نے شمالی حلب کے قصبے ٹال رفعت میں ایک اسپورٹس کلب پر حملہ کیا، جس میں آٹھ بچوں سمیت 10 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔
شام میں روسی مرکز کے سربراہ میجر جنرل یوری بورینکوف کے مطابق شامی صوبے کے ٹال رفعت نامی قصبے میں دہشت گردوں نے ایک اسپورٹس کلب پر حملہ کیا۔‘‘ دہشت گردوں نے 120 ملی میٹرکے مارٹر داغے۔ اس حملے میں 8 بچوں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات بچے شامل ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
مسٹر بورینکوف کے مطابق ادلب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، دہشت گردوں نے 40 افراد پر حملہ کیا، جس میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل شام کے شمالی علاقے میں تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 34 بچے شہید ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کے ریجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چییابن نے پیر کے روز کہا ، ’’ہمیں ان خبروں سے حیرت اور افسوس ہوا ہے کہ شمالی حلب کے قصبے ٹال رفعت میں تازہ حملوں میں آٹھ بچے شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا بچوں کی عمریں 15 سال سے کم تھیں۔‘‘
یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر نے شام میں سرگرم تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی ساتھ بچوں کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کو سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ بھی دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C