11/October/2026

شام میں اسد حکومت کے سابق ریپبلکن گارڈ کمانڈر مارد محمد گرفتار

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں اسد حکومت کے سابق ریپبلکن گارڈ کمانڈر مارد محمد گرفتار

شام میں اسد حکومت کے سابق ریپبلکن گارڈ کمانڈر مارد محمد گرفتار

دمشق(ڈیلی اردو) شام کی داخلی سکیورٹی فورسز نے سابق صدر بشار الاسد کے دور میں ریپبلکن گارڈ کے بریگیڈیئر رہنے والے مارد محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ شامی حکام کے مطابق انہیں دمشق اور اس کے نواحی علاقوں میں سابق حکومت کی فوجی کارروائیوں اور چھاپہ مار آپریشنز میں مبینہ کردار کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ سابق دور میں ’’دارالحکومت کا محافظ‘‘ کے نام سے بھی معروف تھے۔

عرب میڈیا اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارد محمد سابق حکومت کی فوج میں ایک اہم فیلڈ کمانڈر کے طور پر سرگرم رہے۔ ان پر قبون، ہامہ، وادی بردیٰ، قدسیہ، عین ترما اور جوبر سمیت دمشق اور اس کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی قیادت یا ان میں کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

شامی حکام کے مطابق مارد محمد ان فوجی آپریشنز کی قیادت میں بھی شامل رہے جنہیں ’’وعدۂ خدا سچ ہے‘‘ کے نام سے انجام دیا گیا تھا۔ تاہم ان کے خلاف الزامات کی عدالتی حیثیت اور ان سے متعلق شواہد کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار سابق فوجی افسر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جن کا مقصد ان کے مبینہ کردار اور مختلف واقعات میں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں شواہد جمع کرنا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی اور عدالتی کارروائی کی جائے گی۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں سابق حکومت کے متعدد فوجی اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان مقدمات میں بعض سابق اہلکاروں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C