شام کی صورتحال پر اردن میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری
👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام کی صورتحال پر اردن میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری
عمان (ڈیلی اردو/اے ایف پی/آئی آر این اے) اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عرب وزرائے خارجہ آج اردن میں جمع ہوں گے تاکہ شام کے طویل عرصے سے جاری تنازع اور خطے میں اس کی سفارتی تنہائی کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
Jordan to host talks on Syria's return to Arab League https://t.co/FxjA42g3g1 pic.twitter.com/Lw1PuzQbAY
— Reuters (@Reuters) April 30, 2023
فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اردن میں ہونے والے اس اجلاس میں مصر، عراق، اردن، سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے شامی حکومت کے ساتھ ان ممالک کے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
شام کے صدر بشار الاسد 2011 میں اپنے ملک میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے سیاسی طور پر تنہا ہوگئے تھے لیکن حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اور ایران کی سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں ہلچل اور علاقائی تعلقات میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ نے اس اجلاس کو اپریل کے وسط میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے ممالک (اردن، عراق اور مصر) کے مشاورتی اجلاس کا تسلسل قرار دیا جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔
اس اجلاس میں جدہ میں 9 عرب ریاستوں نے شرکت کی جس میں شام کے سفارتی تعلقات میں طویل تعطل کے خاتمے اور 22 رکنی عرب لیگ میں اس کی دوبارہ ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، 2011 میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سفارت کاروں نے شام میں بحران کے خاتمے کی کوششوں میں عرب قیادت کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اپریل میں شام اور تیونس نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنے اپنے دارالحکومتوں میں سفارتی مشن دوبارہ کھولیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات 4 برس قبل شام کے ساتھ تعلقات بحال کرچکا ہے۔
ایک جانب بشار الاسد، امیر خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کی امید کر رہے ہیں، وہیں شام کی دوبارہ شمولیت کے علاقائی مخالفین اب بھی موجود ہیں، شام کے باغی گروہوں کی حمایت کرنے والے ملک قطر نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے خیال کو محض ’قیاس آرائیاں‘ قرار دیا ہے۔
ابراہیم رئیسی کا دورہ شام
دریں اثنا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 مئی کو شام کے صدر کی سرکاری دعوت پر ’انتہائی اہم‘ 2 روزہ دورے پر دمشق جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آئی آر این اے‘کے مطابق شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا 3 مئی کو دمشق کا دورہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیشرفت کی وجہ سے بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے یہ کسی ایرانی صدر کا دمشق کا پہلا دورہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C