شام کے ایران اور اسرائیل سے تعلقات، وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا اہم مؤقف
👁️ 208 بار دیکھا گیا
شام کے ایران اور اسرائیل سے تعلقات، وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا اہم مؤقف
اسلام آباد(ڈیلی اردو) شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ دمشق فی الحال اسرائیل کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات نہیں دیکھتا، تاہم ایران کے ساتھ رابطوں کے امکانات موجود ہیں۔
پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اسعد الشیبانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ رابطوں سے قبل تہران کو شامی عوام کے خلاف ماضی میں کیے گئے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ابھی شام اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں کی۔
شامی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری بحران میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اسعد الشیبانی نے کہا کہ اس وقت کسی اسٹریٹجک معاہدے پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ ان کے مطابق شام کی فوری ترجیح اسرائیلی حملوں کا رکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام ایک خودمختار ملک ہے اور اسے اپنی خارجہ پالیسی، تعلقات اور شراکت داریوں کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کے بقول اسرائیل کو شام کے اتحادیوں یا شراکت داروں کا تعین کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔
اسعد الشیبانی نے شام میں ابو الظهور ایئربیس کے حوالے سے کہا کہ وہاں کسی ترک فوجی اڈے کے قیام کا منصوبہ نہیں۔ ان کے مطابق ایئربیس کی بحالی کا کام جاری ہے تاکہ اسے شامی فضائیہ استعمال کرسکے۔
دوسری جانب ترکی کا مؤقف ہے کہ ابو الظهور ایئربیس پر اس کی فوجی موجودگی نہیں ہے، جبکہ اسرائیل نے شام میں ممکنہ ترک فوجی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C