11/August/2026

شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری

👁️ 114 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری

شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں ایک حساس مقام پر موجود مبینہ جوہری مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے معاملے پر شام، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کئی ماہ سے جاری سفارتی رابطوں کے بعد اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طے پانے والے انتظام کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) شام کے خفیہ مقام سائٹ 99 میں موجود جوہری مواد کو اپنی تحویل میں لے گی۔ اس مواد کی موجودگی طویل عرصے سے امریکا اور اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔

 

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ مقام کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی اور معاملے کے حل کے لیے آئی اے ای اے کو شامل کیا گیا۔

شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت پر ماضی میں خفیہ جوہری پروگرام چلانے اور الکِبار میں مبینہ جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ اسرائیل نے 2007 میں الکِبار کے مقام کو فضائی حملے میں نشانہ بھی بنایا تھا۔

 

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آئی اے ای اے کو شام کے جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوئی۔ امریکی حکام کے مطابق شام کی موجودہ حکومت نے سائٹ 99 میں موجود مواد کی منتقلی کے معاملے میں تعاون کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو یہ خدشہ بھی تھا کہ ترکیہ شام کو مذکورہ مقام سے جوہری مواد حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم اب طے شدہ انتظام کے تحت مواد آئی اے ای اے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ منتقلی کی حتمی تاریخ اور طریقہ کار کے بارے میں فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C