شانگلہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، بنوں میں حملہ ناکام، ٹانک میں کرفیو نافذ
👁️ 488 بار دیکھا گیا
شانگلہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، بنوں میں حملہ ناکام، ٹانک میں کرفیو نافذ
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا۔ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی تاہم فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، تجارتی سرگرمیاں اور بازار بند رہیں گے جبکہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3494 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2611 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C