شاہد آفریدی مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، دانش کنیریا
👁️ 100 بار دیکھا گیا
شاہد آفریدی مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، دانش کنیریا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھااور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لئے دباو ڈالتے رہے۔
ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔
‘Shahid Afridi is a characterless forger and liar, I was mistreated for being a Hindu’, Danish Kaneria opens up on his struggles in Pakistan team https://t.co/r8v5qDRaFr
— OpIndia.com (@OpIndia_com) April 29, 2022
دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی۔
پاکستان ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے۔
شاہد آفریدی پاکستان ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اورمجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔
جنگ کے استفسار پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے دانش کنیریا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جس دور کی بات کررہا ہے میں اس وقت خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کررہا تھا اور یہ باتیں وہ کررہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے اور دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کا نام بدنا م کیا اور اپنی کرکٹ ختم کی۔دانش کینریا سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لئے الزام لگا رہا ہے۔
دانش کنیریا نے کہا کہ شعیب اختر نے آفریدی کا نام نہیں لیا تھا، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لئے کھیلا۔ پاکستان ٹیم میں انضمام الحق، شعیب اختر، معین خان، راشد لطیف، یونس خان اور کئی بڑے نام کھیلتے تھے لیکن مجھے شاہد آفریدی سے مسائل رہے۔ ہم ایک ڈپارٹمنٹ کے لئے کھیلتے تھے۔ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لئے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔ مجھے کاونٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاونٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں۔ شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی وہ مجھے پر جملے کستے تھے ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا۔
دانش کنیریا نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے نظر انداز کرتے تھے میں ان کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کرتا تھا اور دور رہتا تھا جب محمد یوسف نے اسلام قبول کیا تو پرویز مشرف نے مجھے سپورٹ کیا ایک ڈنر میں صدر مشرف نے کہا کہ اگر تمہیں کوئی تنگ کرے تو مجھے بتاتا۔ میں شاہد کی وجہ سے ڈسٹرب رہتا تھا۔
دانش کنیریا نے کہا کہ محمد یوسف کو اسلام قبول کرنے کے لئے کسی نے دباو نہیں ڈالا، مسلمان بننا ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ شاہد آفریدی کو دیگر کھلاڑی کہتے تھے کہ اسے تنگ نہ کرو،میں خوش نصیب ہوں کہ پاکستان ٹیم میں تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرتے تھے۔جب اسپاٹ فکسنگ میں مجھ پر پابندی لگی تو شاہد آفریدی نے کہا کہ دانش پر پابندی درست لگی جبکہ وہی آفریدی محمد عامر کی اسی طرح کے کیس میں حمایت کرتے رہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ میں ملک کا نام خراب کیا اور ان پر انگلینڈ میں پابندی لگی۔
وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھا اور میں اس کے ساتھ کئی سال ڈپارٹمنٹ میں بھی ساتھ کھیلا۔اب پندرہ بیس سال بعد دانش کنیریا کو یہ الزامات کیوں یاد آگئے۔ ان کا کیا کردار ہے اس کا سب کو علم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C