شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک، 9 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک، 9 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے، یہ واقعات جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آئے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے ضلعی علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
زخمی جوانوں کو میران شاہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا واقعے کی تفصیلات سے متعلق کہنا تھا کہ جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں آپریشن کر رہے تھے اس وقت آئی ای ڈی کا ایک دھماکا ہوا لیکن آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار محفوظ رہے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں حملوں کی زد میں آئے جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لدھا کے ذیلی علاقے اوسے پاس میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی پھٹنے سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
اس دوران دہشت گردوں نے لدھا کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا میں واقع جنوبی وزیر ستان کے ہیڈ کوارٹر سے 30 کلو میٹر فاصلے پر تیارزہ میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو متعدد راکٹس سے نشانہ بنایا۔
ضلعی پولیس افسر شوکت علی نے تیارزہ میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری جھڑپوں کے پیش نظر سرحد پر سیکیورٹی فوسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C