شمالی وزیرستان میں خدی کیمپ پر خودکش حملہ: 7 پاکستانی اہلکار ہلاک، 13 زخمی
👁️ 595 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں خدی کیمپ پر خودکش حملہ: 7 پاکستانی اہلکار ہلاک، 13 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے خدی کیمپ (خدی قلعہ) پر خودکش حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رحیم باربر، نائیک کریم، سپاہی حسین، حوالدار نجیب، سپاہی ازیر اور سپاہی رفیق شامل ہیں۔
زخمیوں میں لانس نائیک فہد، شہروز باربر، عدیل، نائیک نسیم، سپاہی افضل بھٹی، سپاہی حافظ شاہد، سپاہی علی، رحمان، سپاہی زاہد اور امانی (کینٹین ٹھیکیدار) شامل ہیں۔
ان میں سپاہی جواد، سپاہی نیاز، مدثر اور سپاہی لال ضمیر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری "جیش فرسانِ محمد" نے قبول کی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک ایک عسکریت پسند تنظیم ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے بعد دیگر حملہ آوروں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔
ادھر قبائلی ضلع باجوڑ میں پاکستانی فورسز نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C