شمالی وزیرستان میں خودکش حملے،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی ہلاک، 20 سے زائد زخمی، 6 حملہ آور بھی ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں خودکش حملے،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی ہلاک، 20 سے زائد زخمی، 6 حملہ آور بھی ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے/بی بی سی/اے ایف پی/رائٹرز) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر عسکریت پسندوں کےحملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوں اس خونریز حملے میں مجموعی طور پر پاکستانی فوج کے 7 ارکان اور مارے جانے والے تمام 6عسکریت پسندوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی کُل تعداد 13 بنتی ہے۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ہفتے کی صبح فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد یکے بعد دیگرے خودکش دھماکے کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد لیفٹننٹ کرنل کی قیادت میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔حملہ آوروں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔
البتہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر بھی ہلاک ہوگئے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق واقعے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنوں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکام نے شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے قصبے میر علی میں کرفیو جیسی صورتِ حال نافذ کر دی ہے۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد وسیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بنوں اور شمالی وزیرستان کے درمیان آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کے بعد کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
مقامی قبائلی افراد کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کے زیادہ تر کمرے اور بیرکس منہدم ہو گئے ہیں۔ کیمپ سے ملحقہ بازار خدی مارکیٹ میں درجنوں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شمالی وزیرستان میں اس حملے کی جگہ کے قریبی علاقوں کے رہنے والے مقامی باشندوں میں سے متعدد نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور کئی مکانات کے دروازوں اور کھڑکیوں تک کو نقصان پہنچا۔
بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں قریب موجودخدی مارکیٹ کو نقصان پہنچا ہے جس میں دکانوں کے شیشے اور شٹر اکھڑ گئے ہیں۔
ڈی ڈبلیو کے مطانق آخری خبریں آنے تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ یا دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔ ماضی میں پاکستان میں ایسے حملے، خاص کر افغانستان کے ساتھ سرحد کے قریبی علاقوں میں کی جانے والی خونریز کارروائیوں کا ذمے دار پاکستانی حکام یا تو مقامی طالبان کی ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو قرار دیتے رہے ہیں یا پھر یہ تنظیم خود ہی ایسے حملوں کی ذمے داری قبول کر لیتی تھی۔
پاکستان حکام کے مطابق ملک میں ٹی ٹی پی کی طرف سے ایسے بہت سے حملے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے کیے جاتے ہیں اور یہ بھی ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5251 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C