26/August/2024

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک، 18 زخمی

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک، 18 زخمی

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک، 18 زخمی

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے کمانڈر عثمان عرف لیوانئے کو نشانہ بنایا تاہم وہ بچ گئے۔

دھماکے کے فوراً بعد، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو رزمک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بنوں ریفر کر دیا گیا ہے

ڈیلی اردو کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید بتایا کہ زخمیوں کو کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک میں منتقل کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C