شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 47 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C