06/October/2026

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

👁️ 102 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی


شمالی وزیرستان(ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگرد عناصر کی سرگرمیوں پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جارہی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگردوں سے متعلق مزید شناخت اور ان کے نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C