04/March/2024

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر اور ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر اور ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر اور ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں سپلگہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت شاہ مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پاکستان آرمی نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت شاہ کا گھر کا محاصرہ کیا۔ رحمت شاہ نے اپنے اپ کو فوج کے حوالے کرنے سے انکار کیا اور پاک ارمی پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطانق پاکستان فوج کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے رحمت شاہ مارا گیا۔ فائرنگ کے دوران رحمت شاہ کا باپ اور گھر میں ایک چھوٹی بچی بھی شدید زخمی ہوئی جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کا سپاہی سید شہاب حسین طوری ہلاک جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ طالبان کمانڈر دہشت گردی کے مختلف واقعات میں پاکستان آرمی کو مطلوب تھا۔

ادھر شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے سپاہی سید شہاب حسین طوری کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق شہید ہوئے سپاہی سید شہاب حسین طوری کی نماز جنازہ پاراچنار میں ان کے آبائی قصبے بغدی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C