شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 403 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
میرانشاہ (ل و ) پاکستان کے شورش زدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تھانہ میر علی کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق تھانہ میر علی کی حدود میں پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں میں پولیس کانسٹیبل نظام اللہ ہلاک اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہوگئے۔
تاہم، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے بلکہ فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، زخمی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل نظام اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری اور پولیس حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد کی بھی شرکت کی، جب کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے جرات و بہادری سے لڑنے والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن سے لڑنے والے اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں، زخمی کانسٹیبل نے دلیری سے 3 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا۔
رہنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C