شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں کو مار گرانے کی دھمکی دی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں کو مار گرانے کی دھمکی دی
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) شمالی کوریا نے امریکہ پر اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی ‘جنونی انداز کی’ فضائی جاسوسی کے اقدام کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
North Korea accused the United States of flying spy planes over the country, saying it may shoot down any flights that violate its airspace https://t.co/74ghMx8FLn pic.twitter.com/3T0ja5A3jq
— Reuters (@Reuters) July 10, 2023
شمالی کوریا نے دس جولائی پیر کے روز الزام عائد کیا کہ امریکہ کے جاسوس طیارے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس نے جزیرہ نما کوریا کے پاس ایٹمی میزائل سے لیس آبدوز کی تعیناتی کے امریکی منصوبے کی بھی مذمت کی۔
شمالی کوریا نے امریکہ پر بار بار اشتعال انگیزی کا الزام لگاتے ہوئے متنبہ کیا کہ پیونگ یانگ گرچہ تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم وہ اس طرح کی نگرانی کرنے والے طیاروں کو مار کر گرا بھی سکتا ہے۔
ایک بیان میں شمالی کی وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ”متعدد بار” کیے گئے ”اشتعال انگیز” فوجی اقدامات جزیرہ نما کوریا کو جوہری تنازعے کے قریب لا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ ”اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کوریا کے مشرقی سمندر میں امریکی فضائیہ کے اسٹریٹیجک جاسوس طیاروں کو مار گرائے جانے جیسا کوئی حیران کن واقعہ نہیں ہو گا۔”
امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ جنوبی کوریا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے شمالی کوریا کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے آس پاس معمول کی جاسوسی کی پروازیں چلاتا رہا ہے۔
جوہری بلیک میلنگ میں اضافہ
جزیرہ نما کوریا کے آس پاس اسٹریٹیجک نوعیت کے جوہری اثاثوں کی تعیناتی کے امریکی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے، پیونگ یانگ نے
کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف یہ ”سب سے زیادہ غیر خفیہ جوہری بلیک میل” ہے، جس سے خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
سن 1980 کی دہائی کے بعد رواں برس اپریل میں امریکہ نے پہلی بار جوہری بیلسٹک میزائل جیسے ہتھیاروں سے لیس اپنی بحریہ کی آبدوز کو جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم واشنگٹن نے اس دورے کی ٹائم لائن شیئر نہیں کی۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کا کہنا ہے کہ ”کسی کے چاہے یا نہ چاہے بنا کیا جزیرہ نما کوریا میں انتہائی سنگین صورت حال پیدا ہوئی ہے یا نہیں، اس کا انحصار اب امریکہ کی مستقبل کی کارروائی پر ہے۔ اور اگر کوئی ناگہانی صورت حال پیش آتی ہے تو…اس کے لیے امریکہ کو مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔”
پیونگ یانگ نے ماضی کے ان واقعات کا حوالہ دیا جب اس نے امریکی طیاروں کو مار گرایا تھا اور متنبہ کیا کہ امریکہ اپنی ”جنونی انداز میں کی گئی” فضائی جاسوسی کی قیمت ادا کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C