شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، ایک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا
👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، ایک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا لیکن ایک میزائل فضا میں ہی پھٹ کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے ہماری مشترکہ فوجی مشقوں پر سنگین نتائج کی دھمکی دینے کے اگلے ہی روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مارکرنے والے 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے دونوں میزائل 10 منٹ کے فرق سے داغے، پہلا میزائل 5 بجکر 5 منٹ پر داغا گیا جس نے 600 کلو میٹر تک پرواز کی لیکن دوسرا میزائل 120 کلو میٹر کا سفر ہی طے کرسکا۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے دوسرے میزائل کے ابتدائی مرحلے میں ہی خرابی نوٹ کی گئی، اور اگر میزائل فضا میں ہی تباہ ہوا ہے تو یقینی طور پر یہ شمالی کوریا کے اندرونی علاقوں میں گرا ہوگا۔
ترجمان سے جب سوال کیا گیا کہ آیا شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربات کا مقصد یہ میزائل روس کو فراہم کرنا ہے؟ انہوں نے اس پر جواب دینے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں اور میزائل پروگراموں کی وجہ سے برسوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سخت پابندیوں کا شکار ہے جب کہ روس یوکرین پر حملے پر امریکا اور اس کے مغربی شراکت داروں کی طرف سے پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔
شمالی کوریا پر الزام ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، اس سلسلے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ماہ 24 سال بعد میں شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے کم جونگ ان سے ملاقات کرکے اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 454 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 475 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 427 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 899 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C