شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
👁️ 82 بار دیکھا گیا
شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی (ڈیلی اردو) شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز و دیگر اکابرین اور انسانی حقوق اداروں نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے چیئرمین راشد رضوی نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ صاحب کیا واقعی آپکا دل شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم یاد دلانا چاہتے ہیں، کیونکہ صدارتی ہاؤس دھرنے کے اختتام پر آپ نے یہ اعلان اپنے ٹوئیٹ میں کیا تھا، لیکن کچھ ماں باپ کے دل دھڑکنا بند ہوگئے ہیں، لیکن انکے جبری گمشدہ بچے 3 سے 5 سال گزرنے کے باوجود ابتک واپس نہیں لوٹے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی 22 شیعہ مسنگ پرسنز کراچی سے بشمول 60 شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے مختلف شہروں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپاہج حکمرانوں، اپاہج پارلیمنٹ و اپاہج عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جو پاکستان میں جبری گمشدگیوں پر آئین کی آرٹیکل 10 کی پامالی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیاں آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر غداری کے مقدمات قائم کرکے گرفتار کیا جائے اور باقی رہ جانے والے تمام شیعہ مسنگ پرسنز کو فوری رہا یا عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C