صادق سنجرانی دوبارہ سینیٹ چیئرمین منتخب، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد
👁️ 35 بار دیکھا گیا
صادق سنجرانی دوبارہ سینیٹ چیئرمین منتخب، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) پاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار صادق سنجرانی کو جمعے کے روز ہونے والی ووٹنگ میں دوبارہ سینیٹ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ان کے حریف اپوزیشن امیدوار اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ڈالے گئے سات ووٹ مسترد ہو گئے۔
پاکستان میں ملکی پارلیمان کے ایوان بالا کے سربراہ کے انتخاب کے لیے آج بارہ مارچ کو ہونے والی رائے دہی بہت سخت مقابلہ بھی ہونا تھا اور اعداد و شمار کے لحاظ سے یہ بات بھی تقریباﹰ یقینی تھی کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نئے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔ وجہ یہ تھی کہ سینیٹ میں اکثریتی ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔
اس توقع کے برعکس ارکان سینیٹ کی طرف سے رائے دہی مکمل ہونے کے بعد نتیجہ یہ سامنے آیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صادق سنجرانی کامیاب رہے اور وہ آئندہ بھی سینیٹ چیئرمین کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ملنے والے ووٹ بظاہر کافی ثابت ہوتے، مگر اپوزیشن ارکان کی طرف سے ڈالے گئے سات ووٹ مسترد کر دیے گئے۔
ان ووٹوں کے مسترد کیے جانے کا اعلان پریذائیڈنگ افسر سید مظفر حسین شاہ نے کیا، جسے اپوزیشن نے فوراﹰ ہی چیلنج کر دیا۔
سید مظفر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک سینیٹر نے اپنا ووٹ بیک وقت دونوں امیدواروں کو دیا تھا اور اسی لیے وہ بھی مسترد کر دیا گیا۔
اس طرح ایوان میں موجود 98 سینیٹرز کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے آٹھ مسترد کر دیے گئے، جو سیاسی طور پر انتہائی حیران کن تناسب ہے کہ اتنے زیادہ سینیٹرز کو یا تو صحیح ووٹ ڈالنا نا آیا یا پھر انہوں نے اپنا ووٹ دانستہ ضائع کر دیا۔
سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے بعد پریذائیڈنگ افسر سید مظفر حسین شاہ نے صادق سنجرانی سے حلف لیا، جس کے بعد سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری تھے جن کا تعلق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ سے ہے۔ ان کے حریف اور تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی تھے، جو ایک ارب پتی شخصیت ہیں اور جن کا تعلق ماضی میں فاٹا کہلانے والے علاقوں سے ہے۔
سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں بھی ایوان میں موجود 98 ارکان نے حصہ لیا۔ مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے جبکہ مولانا حیدری کو 44 ارکان کی تائید حاصل ہوئی۔
سینیٹ کے نائب سربراہ کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے کوئی بھی ووٹ مسترد نہ ہوا۔ اس طرح سینیٹ کے سربراہ اور نائب سربراہ کے عہدوں پر الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو دوہرا نقصان برداشت کرنا پڑا کیونکہ اس کے نامزد کردہ امیدواروں میں سے کوئی بھی کامیاب نا ہو سکا۔
آج سینیٹ میں ووٹنگ سے قبل پریذائیڈنگ افسر سید مظفر حسین شاہ نے ایوان بالا کے 48 نو منتخب ارکان سے حلف بھی لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C