صحافی، مصنفین غیر منصفانہ حکومتوں کا نشانہ بن رہے ہیں، پین انٹرنیشنل
👁️ 116 بار دیکھا گیا
صحافی، مصنفین غیر منصفانہ حکومتوں کا نشانہ بن رہے ہیں، پین انٹرنیشنل
لندن (ڈیلی اردو) بین الاقوامی تنظیم پین انٹرنیشنل کی 2022ء میں شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کم از کم ایسے 68 مصنفین اور صحافیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جنہیں یا تو دھمکیاں دی گئیں تھیں یا مار دیا گیا تھا۔
بین الاقوامی تنظیم پین انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں مصنفین، صحافیوں اور پبلشرز کو غیر منصفانہ حکومتوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سن 1921 میں لندن میں قائم ہونے والی مصنفین کی اس تنظیم نے یہ بیان بدھ کے روز ‘ڈے آف دی امپرزنڈ رائٹرز’، یعنی مقید مصنفین کے دن کے موقع پر ان صحافیوں اور مصنفین کے حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے دیا جن کو قید اور ظلم کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے پین انٹرنیشنل نے بالخصوص کریمیا سے تعلق رکھنے والی صحافی ایرینا ڈینیلووچ، تبت سے تعلق رکھنے والے مصنف گو شیرابو گیاسو، مراکش سے تعلق رکھنے والے صحافی سلیمان رئیسونی اور کیوبا کی کرسٹینا گیریڈو روڈریگیز کا ذکر کیا۔
اس تنظیم نے خبردار کیا ان چار افراد کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
جرمنی میں پین انٹرنیشنل سے وابستہ نجم ولی نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا، “جب تک ان (چاروں افراد) میں سے کوئی ایک آزاد نہیں ہوگا، کوئی آزاد نہیں ہوگا۔”
ان میں سے ایرینا نے کریمیا میں صحت کے شعبے سے منسلک مسائل اور بدعنوانی کے بارے میں لکھا، جس کے بعد ان کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا گیا اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اسی طرح تبت کے گو شیرابو، جنہوں نے چینی حکومت پر تنقید کی تھی، دس سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔
مراکش کے سلیمان رئیسونی کو 2020ء میں جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ الزام غلط ہے اور سیاسی بنیادوں پر لگایا گیا ہے۔ ان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سلیمان رئیسونی کی گرفتاری کے دو سال بعد کیوبا میں شاعرہ اور ایکٹیوسٹ کرسٹینا روڈریگیز کو متعدد الزامات میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ان چاروں افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے نجم ولی کا کہنا تھا، “مصنفین مزاحمت کرتے ہیں، وہ انصاف اور آزاد معاشروں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ اسی لیے ان پر ظلم کیا جاتا ہے، انہیں دھمکایا جاتا ہے، ان پر حملے کیے جاتے ہیں، انہیں قید کیا جاتا ہے، جلا وطن کیا جاتا ہے اور اکثر مار بھی دیا جاتا ہے۔”
پین انٹرنیشنل کی 2022ء میں شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کم از کم ایسے 68 مصنفین اور صحافیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جنہیں یا تو دھمکایا گیا تھا یا مار دیا گیا تھا۔
قتل کیے گئے مصنفین اور صحافیوں کی تعداد کی بنیاد پر نجم ولی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آزادی رائے کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ میکسیکو میں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات اور رجحانات چین، روس، ترکی، شام، زمبابوے اور ایل سلواڈور میں بھی دیکھے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گو کہ اس حوالے سے ملکوں کی درجہ بندی کرنا مشکل ہے، ایران جیسی ریاست میں جہاں اس وقت عورتیں ایک مزاحمتی تحریک کی قیادت کر رہی ہیں، ان رجحانات کے “ہاٹ اسپاٹ” موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 548 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3478 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C