صومالیہ: الشباب کا سینئر کمانڈر ہلاک، دو گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
صومالیہ: الشباب کا سینئر کمانڈر ہلاک، دو گرفتار
موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے) نے وسطی شبیلی علاقے میں کارروائی کے دوران الشباب کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک اور 2 دیگر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس این اے کی تیسری یونٹ کے کمانڈر ابشیر محمد محمود نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ملٹری ریڈیو کو بتایا کہ گزشتہ روز فوج نے منصوبہ بندی کے ساتھ جنوبی صومالیہ میں بالاد اور جواہر قصبوں کو ملانے والی سڑک پر کارروائی کی اور عسکریت پسندوں کو جانی نقصان پہنچایا۔
محمود نے کہا کہ ہماری فورسز نے الشباب کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے جو وسطی شبیلی علاقے میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کا انچارج تھا، مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران فورسز نے الشباب کمانڈر محمود کے محافظ کو ہلاک اورالشباب کے 2 دیگر سینئر رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری فوج نے جنوبی خطوں میں الشباب کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں لیکن عسکریت پسند ابھی تک ان خطوں کے کچھ دیہی علاقوں پر قابض ہیں اور بارودی سرنگیں نصب کر کے اور گھات لگا کر حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 759 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8900 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4723 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2518 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C