صومالیہ: الشباب کے حملوں میں 47 فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں 77 دہشتگرد بھی مارے گئے
👁️ 39 بار دیکھا گیا
صومالیہ: الشباب کے حملوں میں 47 فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں 77 دہشتگرد بھی مارے گئے
موغا دیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 47 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 77 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
https://twitter.com/FCBayer85680012/status/1378331957663256580?s=19
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر دو بم دھماکے کیے گئے جب کہ ایک فوجی قافلے پر بھی بم دھماکا کیا گیا۔
دھماکے کے بعد فوج اور دہشت گردوں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔
صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 77 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں 60 جبکہ دوسری میں 17 جنگجو مارے گئے۔ جبکہ 10 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دوران 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔
Somali forces have killed 76 Shabab members and captured 10 others in Saturday’s terrorist attacks on SNA bases in Lower Shabelle region,Somalia’s ground forces commander Brigadier General Mohamed Tahaliil told to state media pic.twitter.com/KkduFWFhFc
— Nasra Bashir Ali (@NasraBashiir) April 3, 2021
صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے مزید نفری کو بھیجا گیا تھا اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
دوسری جانب دہشت گرد تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی بیس اور فوجی قافلے پر کئے گئے حملوں میں 47 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں حکومتی فورسز اور الشباب کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے تاہم گزشتہ 4 برسوں سے اس میں تیز آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 754 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C