صومالیہ سرحد پر امریکی عسکری تیاری، کینیا کا ایئر بیس جدید بنانے کا بڑا منصوبہ
👁️ 164 بار دیکھا گیا
صومالیہ سرحد پر امریکی عسکری تیاری، کینیا کا ایئر بیس جدید بنانے کا بڑا منصوبہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکام نے کہا ہے کہ افریقی ملک کینیا میں واقع ایک ایئر بیس میں ستر ملین ڈالر کے ایک توسیعی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ صومالیہ کی سرحد سے متصل ماندا بے کے عسکری اڈے کے رَن وے کو زیادہ بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
اس اڈے کو گزشتہ کئی برسوں سے الشباب کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے اہم مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ماندا بے دراصل کینیا کی دفاعی افواج کا ایک اہم اڈہ ہے مگر امریکی افواج بھی اسے استعمال کرتی ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کینیا دونوں ہی اس عسکری اڈے کو استعمال کریں گے اور یہ دونوں ممالک کے دفاعی عزم کی علامت ثابت ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
کینیا اور امریکہ کے درمیان عسکری تعاون سن 2024 میں اس وقت مزید بڑھا تھا، جب سابق صدر جو بائیڈن نے کینیا کو صحارا کے جنوب میں پہلا بڑا غیر نیٹو اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ماندا بے ماضی میں جنگجوؤں کے متعدد عسکری حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ سن 2020 میں الشباب نے اس اڈے کے اندر واقع کیمپ سمبا پر حملہ کر کے تین امریکی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ متعدد فوجی طیارے بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔ اس سے قبل سن 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر القاعدہ نے حملے کیے تھے، جن میں 200 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C