صومالیہ میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک، گورنر سمیت 11 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
صومالیہ میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک، گورنر سمیت 11 زخمی
موغا دیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں گورنر سمیت 11 افراد زخمی اور 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک اہم سرکاری گیسٹ ہاؤس میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گیسٹ ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ گیسٹ ہاؤس میں گورنر سمیت 15 سے زائد اہم سرکاری شخصیات مقیم تھیں۔
گیسٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی اشارے کے باوجود نہ رُکی تو ٹائر پر فائرنگ کرکے گاڑی پنکچر کردی تھی۔ جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے کار کو دھماکے سے اُڑادیا۔
اگر گاڑی پنکچر نہ ہوتی اور خود کش حملہ آور مزید اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو ہلاکتوں میں تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔ خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گورنر سمیت 11 افراد زخمی ہیں۔
تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم صومالیہ میں فوج اور سرکاری دفاتر و عمارتوں پر حملوں میں الشباب کے جنگجو ملوث ہیں جو اپنا تعلق داعش سے جوڑتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C