ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل کے مابین تصادم میں 50 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل کے مابین تصادم میں 50 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں حکام کے مطابق دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھڑپوں میں اب تک کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں خاندانی جھگڑے عام ہیں تاہم یہ خیبر پختونخوا میں خاص طور پر طویل اور پرتشدد ہو سکتے ہیں، جہاں بسنے والے روایتی قبائلی اقدار کے ضابطوں کی پابندی کرتے ہیں۔
ایک مقامی پولیس اہلکار مرتضیٰ حسین کے مطابق مدگی اور مالی خیل قبائل کے مابین بدھ کے روز یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی، جب ایک مسلح شخص نے زرعی زمین پر دہائیوں سے جاری تنازعے پر مذاکرات کرنے والی کونسل پر فائرنگ کر دی۔ مقامی حکام کے مطابق گزشتہ چھ روز سے جاری لڑائی میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لڑائی روکنے کے لیے کی جانے والی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اس پولیس اہلکار کے مطابق اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا تاہم اس واقعے نے دونوں قبائل کے مابین پائی جانے والی دیرینہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو پھر سے ہوا دے دی۔ مدگی قبیلہ سنی جبکہ مالی خیل شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں صوبائی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ”کرم میں حکومتی کوششوں سے جنگ بندی ہو گئی تھی۔ تاہم رات گئے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس نے بدھ سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 50 بتائی ہے، مارے جانے والوں میں تمام مرد ہیں۔ہلاک ہونے والے افراد میں اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ جبکہ 200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔
اس علاقے میں قبائلی جنگجو خواتین، بچوں اور گھروں کو نشانہ نہ بنانے کے ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران تشدد سے ”عام شہریوں نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے،‘‘ جن کی نقل و حرکت رک گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں اس ادارے کا کہنا تھا، ”ایچ آر سی پی کے پی (کیبر پختوانخوا) حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سیز فائر کے برقرار رہنے کو یقینی بنائے۔ تمام تنازعات خواہ وہ زمین کی وجہ سے ہوں یا فرقہ واریت کا شاخسانہ ہوں، انہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کے ساتھ کے پی حکومت کی طرف سے کرائے گئے مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔‘‘
پاکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے، جہاں شیعہ افراد کو اکثر امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کرم وفاق کے زیر انتظام سابقہ قبائلی علاقوں کا حصہ اور ایک نیم خودمختار علاقہ تھا، جسے سن 2018 میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا تھا۔ یہ اقدام اس خطے کو ریاستی قانونی اور انتظامی دھارے میں تو لے آیا لیکن پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اکثر اوقات یہاں قانون کی عملداری کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C