طالبان سربراہ نے اپنے جنگجوؤں کو ایک سے زیادہ شادیاں نہ کرنیکی ہدایت کردی
👁️ 126 بار دیکھا گیا
طالبان سربراہ نے اپنے جنگجوؤں کو ایک سے زیادہ شادیاں نہ کرنیکی ہدایت کردی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما زیادہ شادیاں نہ کریں کیونکہ یہ دشمن کی جانب سے ہمارے خلاف پراپیگنڈے کا سبب بنتا ہے۔ دوسری شادی کرنے والا براہ راست اپنے امیر سے اس شادی کی اجازت طلب کرے گا۔
طالبان ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس رسم کی وجہ سے طالبان کے رہنماؤں کی طرف سے ’شادیوں‘ کے لیے فنڈنگ کے مطالبات بڑھتے جا رہے تھے۔
افغانستان اور پاکستان کے اکثر پشتونوں میں ’ولور کی رسم‘ رائج ہے جس کے تحت شادی کے وقت دلہن کے خاندان کو رشتہ حاصل کرنے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ہیبت اللہ کی طرف سے حکم طالبان اور افغانستان کے لیے سیاسی طور پر نازک موڑ پر سامنے آیا ہے کیونکہ ابھی طالبان افغان حکومت سے ملک کے مستقبل کے نقشے کے بارے میں مذاکرات کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رہنماؤں کو زیادہ شادیوں کے معاملے میں زیادہ رقم جمع کرنے جیسی بدعنوانی پر تشویش تھی۔
طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کی طرف سے جاری کردہ دو صفحات پر مشتمل فرمان میں ایک سے زائد شادیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے مگر اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ شادیوں کی رسم میں زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے جو دشمن کی طرف سے پروپیگنڈے کا سبب بنتی ہے۔
فرمان کے مطابق اگر قیادت اور کمانڈرز زیادہ شادیاں نہ کریں تو وہ اس طرح کی بدعنوانی اور غیر قانونی رسوم میں پڑنے سے بچ جائیں گے۔ اس فرمان میں زیادہ شادیوں کے لیے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔ ایسی کسی بھی صورت میں دوسری شادی کرنے والا براہ راست اپنے امیر سے اس شادی کی اجازت طلب کرے گا۔
بی بی سی کو طالبان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فرمان افغانستان اور پاکستان میں بسنے والے تمام رہنماؤں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زیادہ تر طالبان کے رہنماؤں نے ایک سے زائد شادیاں کر رکھی ہیں۔ تحریک کے بانی ملا محمد عمر اور ان کے پیش رو ملا اختر منصور کی تین تین بیویاں تھیں جبکہ طالبان کے موجودہ امیر کی دو بیویاں ہیں۔ دوحا میں طالبان کے سینیئر ترین رہنما ملا عبدالغنی برادر کی تین بیویاں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 421 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C