طالبان نے افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں روک دیں
👁️ 131 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں روک دیں
کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) طالبان انتظامیہ نے منگل کے روز افغانستان میں سویڈن کی تمام امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو روک دینے کا حکم دیا۔ گزشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن کے صفحات نذرآتش کرنے کے واقعے پر طالبان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا، “قرآن پاک کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے کی اجازت دینے کے بعد اسلامی امارت افغانستان نے افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیوں کو روک دینے کا حکم دیا ہے۔”
Statement of the Islamic Emirate on the Suspension of Sweden's Activities in Afghanistanhttps://t.co/bNvzgdfrW6 pic.twitter.com/wpARmeMZhx
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 11, 2023
سن 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد سے وہاں سویڈن کا کوئی سفارت خانہ موجو د نہیں ہے۔
طالبان کے اس حکم سے افغانستان میں فلاحی اور امدادی سرگرمیوں میں شامل سویڈن کی ایک غیر سرکاری تنظیم سویڈش کمیٹی برائے افغانستان پر اثر پڑے گا۔ اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں امدادی کارکنان ملک بھر میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقیات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔
سویڈش کمیٹی برائے افغانستان نے طالبان کے اس حکم نامے پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سویڈش کمیٹی برائے افغانستان کابل کو امداد فراہم کرنے والے اہم اداروں میں سے ایک ہے اور یہ ملک میں 40برس سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔
طالبان انتظامیہ نے بھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس کے حکم کا اطلاق کن تنظیموں پر ہو گا۔
افغانستان میں غیر ملکی امدادی سرگرمیاں پہلے ہی کافی متاثر ہو چکی ہیں۔ طالبان نے اقوام متحدہ سمیت متعدد ملکوں کی فلاحی تنظیموں کے لیے افغان شہریوں اور بالخصوص خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے عطیہ دہندگان افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے سے اپنے قدم پیچھے کھینچ رہے ہیں۔
قرآن کے صفحات نذرآتش کرنے کے خلاف طالبان کا ردعمل
گزشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں وہاں کی جامع مسجد کے باہر ایک عراقی پناہ گزین کے ذریعہ مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کے صفحات نذرآتش کرنے کے واقعے پر طالبان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
طالبان حکومت نے سویڈش حکام کی جانب سے قرآن کے صفحات نذرآتش کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو “عظیم مذہب کی توہین کی کوشش” قرار دیا تھا۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔
بیان میں کہا گیا تھا، “اسلام کے مبارک ترین دنوں میں سے ایک کے موقع پرایک مسجد کے باہر اس طرح کی نفرت انگیز حرکت کی اجازت دینا اس عظیم مذہب کی توہین کی کوشش کے علاوہ کچھ اورنہیں ہے اور ایسا کرکے سعودی حکام نے دو ارب عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔”
طالبان نے تمام مسلم ملکوں اور تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ “وہ دنیا بھر اس طرح کی نفرت انگیز حرکتوں کا جواب دینے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C