طالبان نے مسیحیت کے پرچار کے الزام میں ایک امریکی سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا
👁️ 97 بار دیکھا گیا
طالبان نے مسیحیت کے پرچار کے الزام میں ایک امریکی سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے طالبان نے مسیحیت کےپرچارکے الزام میں ایک غیر منافع بخش تنظیم کے 18 افراد پر مشتمل عملے کو حراست میں لے لیا ہے، جس میں ایک امریکی بھی شامل ہے۔
افغانستان میں قائم انٹر نیشنل اسسٹنس مشن (IAM) نے جمعے کو تصدیق کی کہ طالبان حکام نے رواں ماہ وسطی صوبہ غور میں واقع اس کے دفتر پر دو بار چھاپہ مارا اور عملے کو ساتھ لے گئے۔
سوئٹزرلینڈ میں رجسٹرڈفلاحی ادارے کے مطابق ،حراست میں لیے گئے افراد میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے، لیکن اس شخص کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔
آئی اے ایم نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم ان حالات سے لاعلم ہیں جن کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہوئے اور ہمیں عملے کے ارکان کو حراست میں لینے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
آئی اے ایم نے کہا، “ہمارے ساتھیوں کی فلاح و بہبود اور سلامتی ہمارے لیے اہم ہے، اور ہم ان کی حفاظت اور ان کی جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،”
The International Assistance Mission (IAM) responded to the detainment of staff members in Ghor saying the organization is "sad to report that following the detention of three staff members – two Afghan nationals and one international team member – working at IAM’s office in Ghor… pic.twitter.com/SPAesrS8S7
— TOLOnews (@TOLOnews) September 15, 2023
ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیر حراست افراد کو افغان دارالحکومت کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالواحد حماس کے حوالے سے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ایک امریکی اور کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افغانستان میں ” مسیحیت کی تبلیغ و ترویج” کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
آئی اے ایم کا موقف
آئی اے ایم نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ غیر منافع بخش گروپ افغانستان میں صرف زندگیوں کو بہتر بنانے اور مقامی لوگوں کی صحت، کمیونٹی کی ترقی اور تعلیم کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
آئی اے ایم کے الفاظ میں”ہم افغانستان کے لوگوں اور بین الاقوامی مسیحی رضاکاروں کے درمیان شراکت دار ہیں، اور ہم 1966 سے مل کر کام کر رہے ہیں۔”
طالبان نے دو سال قبل کابل میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے اسلامی قانون یا شریعت کی اپنی سخت تشریح نافذ کی ہے۔
انہوں نے ملک بھر میں چھٹی جماعت سےآگےکی بچیوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے اور زیادہ تر خواتین سرکاری ملازمین کو گھر میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
طالبان نے افغانستان میں خواتین کے امدادی اداروں کے لیے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنر ل انٹونیو گوٹیریس نے اس ہفتے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ “افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا سوال تمام خدشات میں بالکل مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور یہ اس ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ان مسائل میں سے ایک ہوگا جو ایجنڈے میں سر فہرست ہو نگے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3577 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C