طالبان کے ترجمان نہیں اور نہ ہی اُن کی کارروائیوں کے ذمے دار ہیں، وزیر اعظم عمران خان
👁️ 168 بار دیکھا گیا
طالبان کے ترجمان نہیں اور نہ ہی اُن کی کارروائیوں کے ذمے دار ہیں، وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کا نہ تو ترجمان ہے اور نہ ہی افغانستان میں جاری ان کی کارروائیوں کا ذمے دار ہے۔
وزیرِ اعطم خان نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں افغان صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ دھڑا نہیں ہے اور اسلام آباد کابل میں اس حکومت سے اچھے تعلقات رکھنا چاہے گا جسے افغان عوام منتخب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان یوتھ فورم (PAYF) کے وفد کی ملاقات. pic.twitter.com/NAUjf4fEyh
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 28, 2021
وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کا عمل آئندہ ماہ کے اواخر میں مکمل ہو جائے گا۔ لیکن دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان لڑائی میں شدت بھی آ رہی ہے۔ لیکن وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمے دار پاکستان نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طالبان افغانستان میں کیا کر رہے اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے آپ کو طالبان سے بات کرنا ہو گی اس کا ذمے دار پاکستان نہیں ہے۔ اور نہ ہی ہم طالبان کے ترجمان ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں افغانستان میں امریکہ نے فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہو سکی۔
PM Imran Khan talk with Afghan Journalists@ImranKhanPTI https://t.co/6wS6Fau9Ls
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 29, 2021
وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان تنازع کا حل بات چیت کے ذریعے ہونے والے سیاسی تصفیے ہی سے ممکن ہے۔
عمران خان نے یہ بات ایسے موقع پر کہی جب بعض افغان رہنماؤں کے حال ہی میں سامنے آنے والے بیانات میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کابل میں اپنی حامی حکومت دیکھنا چاہتا ہے۔
لیکن وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ گروپ یا دھڑا نہیں ہے اور پاکستان اس حکومت سے اچھے تعلقات رکھے گا جسے افغان عوام منتخب کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور پاکستان افغانستان تنازع کے سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیرِ اعطم عمران خان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کوئی ایک فریق تنہا افغانستان کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر طالبان افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ایک نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی شروع ہو جائے گی اور اس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
وزیرِ اعطم نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر افغانستان میں خانہ جنگی طویل ہوئی تو اس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔
ان کے بقول ہمارے ہاں پہلے ہی 30 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں لیکن افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو مزید مہاجرین پاکستان آئیں گے اور پاکستان اقتصادی طور پر مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
Group photo of Federal Minister for Information Ch. Fawad Hussain with Afghan media people during media conclave under PAYF anf Information ministry pic.twitter.com/4LWevnFXtU
— Tahir Nawaz (@TahirNawaz_Pk) July 28, 2021
یادر ہے کہ کابل حکومت پاکستان پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ افغانستان میں طالبان اپنی سرگرمیوں کے لیے پاکستان کی سر زمین استعمال کرتے ہیں لیکن پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں یہ سب تقریباً پشتون ہیں ان کی اکثریت کی ہمدردیاں طالبان کے ساتھ ہیں اور ہر روز 25 سے 30 ہزار لوگ افغانستان جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔
اُن کے بقول اس صورتِ حال میں اس بات پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہے کہ کون وہاں لڑائی میں شامل ہونے کے لیے جا رہا ہے۔
وزیرِ اعطم خان نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان میں کیمپوں میں مقیم ہیں اور یہ کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کون طالبان کا حامی ہے اور کون نہیں ہے۔
ساتھ ہی وزیرِ اعطم خان نے واضح کیا کہ اسلام آباد پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اسی لیے پاکستان نے سرحد پر باڑھ نصب کرنے کا کام شروع کیا جو ا ب تک 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C