طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بند، ویزہ اور پاسپورٹ بارڈر کراس کرنے کیلئے لازم قرار
👁️ 122 بار دیکھا گیا
طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بند، ویزہ اور پاسپورٹ بارڈر کراس کرنے کیلئے لازم قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم سرحدی راستے طورخم بارڈر پر آج صبح سے تمام تجارتی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں جس کے بعد بارڈر کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے پیر اور منگل کی درمیانی شب رات 12 بجے سے تمام ڈرائیورز کے لیے ویزہ اور پاسپورٹ کے بغیر بارڈر کراس کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے طورخم بارڈر سے کراسنگ کے لیے ویزہ اور پاسپورٹ کی شرط کو دو ماہ پہلے لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد سے گزشتہ روز تک گریس پیریڈ کے تحت نرمی برتی جا رہی تھی تاہم اب اس پر عمل کے نتیجے میں اس وقت سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے اس اقدام کے بعد تجارتی مقصد کے لیے طور خم کے راستے افغانستان جانے والے پاکستانی ڈرائیورز کے لیے افغانستان نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔
افغان طالبان کے عہدے دار مولوی عصمت اللہ یعقوب نے افغانستان میں مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو روکنا ہے اور افغان ٹرانسٹ کو بند کرنا چاہتا ہے۔
تجارت کے مقصد کے لیے طور خم کے راستے افغانستان جانے والے پاکستانی ڈرائیورز کے لیے پابندی عائد کرنے پر عصمت اللہ یعقوب نے کہا ہے کہ فی الحال یہ وقتی فیصلہ ہے تاہم اس حوالے سے جلد حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔
طورخم بارڈر بند ہونے سے تجارتی سرگرمیوں سے روزی کمانے والے ڈرائیورز اور مزدور پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی جانب سے تجارت کے لیے آنے والے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کا ویزہ حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ہمارے لیے ممکن نہیں کہ مزدوری کو چھوڑ کر ویزہ کے پیچھے بھاگیں۔‘
یاد رہے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد 2015 سے طورخم بارڈر پر پیدل آمد و رفت کرنے والوں کے لیے ویزہ اور پاسپورٹ کی شرط لازم قرار دی گئی تھی تاہم ٹرکوں اور گاڑیوں کے ذریعے تجارت کرنے والوں کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C