عالمی بینک نے بلوچستان میں آبی وسائل کے انتظام اور ترقی کا منصوبہ روک دیا
👁️ 102 بار دیکھا گیا
عالمی بینک نے بلوچستان میں آبی وسائل کے انتظام اور ترقی کا منصوبہ روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عالمی بینک نے عدم پیشرفت اور فنڈز کی تقسیم میں بد انتظامی کے باعث بلوچستان میں آبی وسائل کے انتظام اور ترقی کا منصوبہ روک دیا۔
ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے صوبے کو پانی کا حقیقی پائیدار انتظام فراہم کرنے کے لیے حکومتی انتظامات کی بحالی اور ان کا دائرہ کاروسیع کرنے کے سلسلے میں بلوچستان حکومت کے ساتھ آئندہ 30 تک کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ 28 جون 2016 کو عالمی بینک نے صوبے میں آبپاشی کے لیے آبادی کی بنیاد پر پانی کے نظام کی حکومتی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لیے بلوچستان حکومت کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور کی تھی۔مذکورہ منصوبہ آبپاشی کے نئے ڈھانچے، کھیتوں اور چراگاہوں کے بہتر انتظام کے ذریعے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔
جس کا ایک مقصد آبی وسائل کی طویل مدتی منصوبہ بندی کے لیے صوبے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔بلوچستان میں پانی کے مربوط انتظام اور ترقیاتی منصوبے کا مقصد صوبے کے 18 میں سے 2 پانی کے ذخیروں میں سرمایہ کاری کرنا تھا جس کے لیے پانی کے وسائل کی ترقی کے امکانات کا جائزہ لے کر ابتدائی طور پر ناری اور پولرائی دریائی طاس کا انتخاب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پانی کا پائیدار نظام بلوچستان کے لیے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے چنانچہ صوبے کے عوام کے لیے آبی وسائل کی ترقی کے لیے عالمی بینک صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔بیان کے مطابق عالمی بینک صوبے کے لیے وسیع تر پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ عالمی بینک کی جانب سے صوبے میں تعلیم، صحت، حکومتی اور آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 25 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب ملک بھر میں 40 منصوبوں کے لیے 7 ارب 42 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جس میں 3 ارب ڈالر صرف پانی کے نظام، ہائیڈرو پاور اور ذرعی آبپاشی کے لیے مختص ہیں۔
بلوچستان کے لیے اس منصوبے کا مقصد پانی کے وسائل کی نگرانی اور انتظام کے لیے صوبائی حکومت کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور صوبے میں آبپاشی کے اہداف کے منصوبوں کے لیے کمیونٹی پر مبنی پانی کا انتظام بہتر بنانا تھا۔اس منصوبے سے چھوٹے اور درمیانے رقبے کے مالک کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، تقریبا 42 ہزار 8 سو گھریلو فارمز منصوبے سے استفادہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C