عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا
👁️ 143 بار دیکھا گیا
عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا
دی ہیگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عالمی عدالت برائے جرائم (آئی سی سی) نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے حالانکہ میانمار عالمی عدالت کا رکن نہیں لیکن چونکہ یہ جرائم بنگلادیش کی سرحد کے قریب پیش آئے ہیں اور بنگلادیش عالمی عدالت کا رکن ہے اس لیے عدالت کا دائرہ اختیار موجود ہے۔
COMMUNIQUÉ: La #Gambie introduit une instance contre
le #Myanmar et prie la #CIJ d’indiquer des mesures conservatoires https://t.co/DclNC10jh3 pic.twitter.com/GHdw5P4AxO— CIJ_ICJ (@CIJ_ICJ) November 12, 2019
عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے ایک معقول بنیاد موجود ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرتشدد کارروائیاں کی گئیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے زمرے میں آتی ہیں لہذا عدالت بنگلادیش کی سرحد اور میانمار میں ہونے والے واقعات پر تحقیقات کا حکم دیتی ہے۔
واضح رہے افریقی ملک گیمبیا نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی حمایت سے میانمار کے خلاف یہ کیس عالمی عدالت میں لایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میانمار نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم اقلیت علاقے میں مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C