عبدالستار ایدھی کو بچھڑے چار سال بیت گئے
👁️ 38 بار دیکھا گیا
عبدالستار ایدھی کو بچھڑے چار سال بیت گئے
کراچی (ڈیلی اردو) انسانیت کیلیے اپنی زندگی وقف کرنیوالے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو بچھڑے چار سال بیت گئے۔ کئی دہائیوں تک انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنیوالے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔
اٹھائیس فروری 1928ء میں بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے انسانی ہمدرد عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے تین سال بیت گئے۔ آپ کی خدمت سے آج بھی پاکستان مستفید ہورہا ہے۔آپ تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ کم عمری میں ہی انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیااور 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزار دیئے۔
انیس سو اکیاون میں ایدھی ڈسپنری اور اس کے بعد ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ آپ کی خدمات کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آپ کو سراہا گیا 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔ انیس سو اسی کی دہائی میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا۔ اس کے علاوہ بے شمار اعزازات عبدالستار ایدھی کے نام رہے۔
عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسی مرض کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے آپ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ 6420ویں روز میں داخل، جبری گمشدگیاں غیر آئینی قرار
16/November/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی اراکین کا احتجاج، 14 سالہ بندیہ کماری کی بازیابی کا مطالبہ
16/November/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور جھوٹے توہین مذہب مقدمات پر انسانی حقوق کمیشن کی تشویش
16/November/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن: سعودی عرب پر فضائی حملوں کا الزام، بچے سمیت 3 افراد ہلاک
16/November/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
16/November/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی، استغاثہ کے گواہ طلب
16/November/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26472 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15700 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11998 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9381 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7644 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5657 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C