عدلیہ مخالف انٹرویو کیس: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری
👁️ 153 بار دیکھا گیا
عدلیہ مخالف انٹرویو کیس: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف سماعت ہوئی جہاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا۔ عدالت نے ویب ٹی وی مالکان ہنس مسرور اور احسن سلیم کو بھی بری کر دیا۔
بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر سید فیصل رضا عابدی نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ اپنے لہجے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگی تھی تاہم کسی بھی معاشرے کی تشکیل کیلئے عدالت کا کرداربہت اہم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے بیان پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس دوسرے بینچ منتقل کردیا تھا۔
جہاں پولیس کی جانب سے فیصل رضاعابدی کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 10 اکتوبر کو پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر سے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C