عراق: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، 6 امریکی فوجی زخمی
👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، 6 امریکی فوجی زخمی
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں وہاں پر موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو میزائل بغداد کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرے ہیں۔
گزشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد عسکری اڈے کے اندر گرے تھے۔ دونوں ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
بلد ایئربیس بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر دور ہے جہاں امریکی فوج اور اس کے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ہوائی اڈے پر گزشتہ منگل کو پانچ میزائل گرے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C