عراق: فوجی چوکی پر داعش کا حملہ، 11 افراد ہلاک، 8 زخمی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق: فوجی چوکی پر داعش کا حملہ، 11 افراد ہلاک، 8 زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) عراقی دارالحکومت میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب عراق کی ایک فوجی چوکی پر شدت پسند گروپ داعش کے حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق داعش کے ایک گروپ نے الردوانیہ میں عراقی فوج کی ایک جانچ چوکی پر اتوار کو دیر رات حملہ کردیا، جس میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے الردوانیہ میں ایک فوجی جانچ چوکی پر گرینڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس فوجی چوکی پر حاشد قبائلی فورسز کے جوان تعینات تھے۔
انہوں نے بتایا کہ داعش کے انتہا پسندوں نے مانیٹرنگ ٹاور کو نشانہ بنایا، جس میں حاشد قبیلے کے پانچ جوان اور چھ مقامی افراد مارے گئے، جو اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے وہاں آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی اور پولیس فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
ایک میڈیکل افسر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ زخمیوں کو وسطی بغداد کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
گوکہ فی الحال داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم سکیورٹی ذرائع اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ داعش کی ہی کارستانی ہے۔
ایک سکیورٹی افسر کا کہنا تھا”داعش نے مانیٹرنگ ٹاور پر حملہ کیا ہے۔ جس میں حاشد قبیلے کے چھ افراد مارے گئے جب کہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے وہاں آنے والے چھ مقامی لوگ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔”
خیال رہے کہ داعش یا آئی ایس آئی ایس نے 2014 میں عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ انہوں نے شمال اور مغربی عراق کے تقریباً تمام بڑے شہروں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے تک پہنچ گئے تھے۔
امریکی قیادت والے فوجی اتحاد کی حمایت سے تین سال تک مسلسل زبردست جنگ کے بعد 2017 میں عراق نے آئی ایس آئی ایس کو شکست دے دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس فوجی اتحاد نے اس سال عراق سے اپنے بیشتر فوجی واپس بلالیے تھے اور اس نے خود کو اب صرف تین اہم علاقوں، بغداد، مغرب میں عین الاسعد اور شمال میں اربیل تک مرکوز کر رکھا ہے۔
لیکن داعش کے خفیہ سیل سکیورٹی فورسیز اور ریاستی انفرااسٹرکچر کو اکثر و بیشتر نشانہ بناکر فرار ہوجاتے ہیں۔ وہ بالخصوص ریگستانی علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں فوج بہت کم تعداد میں تعینات ہے۔
تاہم اتوار کی دیر رات داعش نے جس طرح دارالحکومت کے قریبی علاقے میں حملہ کرکے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کردیا اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4683 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C