عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کی حکومت نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح ملیشیا تنظیموں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ کئی طاقتور گروہوں نے ہتھیار ڈالنے یا سرکاری سیکیورٹی اداروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست کے ہاتھ میں اسلحہ‘ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیا ہے، یہ اقدام امریکا اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام نے اس پیش رفت کو عراقی خودمختاری مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں، جن میں عصائب اہل الحق اور کتائب الامام علی شامل ہیں، نے اپنے ہتھیار ریاستی کنٹرول میں دینے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل مقتدیٰ الصدر کے گروپ سرایا السلام بھی ایسا قدم اٹھا چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) 2014 میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے قائم کی گئی تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ ایک طاقتور عسکری اور سیاسی قوت بن گئی۔ اس کے 2 لاکھ سے زیادہ ارکان اور وسیع معاشی اثر و رسوخ موجود ہیں۔
ناقدین اسے ’ریاست کے اندر ریاست‘ قرار دیتے ہیں کیونکہ اس کے بعض دھڑوں کے آزاد کمانڈ ڈھانچے اور علاقائی وابستگیاں برقرار ہیں۔واضح رہے کہ عراقی عوام مجموعی طور پر ملیشیا تنظیموں کے غیر مسلح ہونے کی حمایت کرتے ہیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اصلاحات صرف ظاہری تبدیلی ثابت نہ ہوں اور مسلح گروہ نئی حیثیت کے ساتھ مزید مضبوط نہ ہو جائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بغداد حکومت سیکیورٹی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، جن میں ایک نئی وفاقی سیکیورٹی وزارت کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے، جو پی ایم ایف اور دیگر فورسز کی نگرانی کرے گی۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ قانون پیش نہیں کیا گیا۔
اگرچہ کچھ گروہ انضمام پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن سخت گیر دھڑوں کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے مکمل انخلا تک وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
اس پر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سخت نگرانی اور اسلحے پر مکمل ریاستی کنٹرول نہ ہوا تو اصلاحات صرف ملیشیا تنظیموں کو نیا نام دینے تک محدود رہ جائیں گی۔
عراقی حکومت نے مبینہ طور پر ستمبر کے آخر تک غیر مسلح ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم یہ عمل اب بھی نازک اور سیاسی طور پر حساس تصورکیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C