عراق : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
👁️ 184 بار دیکھا گیا
عراق : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے صوبوں دیالہ اور الانبار میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے داعش سے وابستہ 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ تنظیم کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
عراقی فوج کے محکمہ انٹیلیجنس کے مطابق دیالہ میں موصول ہونے والی اہم خفیہ معلومات اور مسلسل نگرانی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ دونوں افراد کے خلاف پہلے ہی انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عراقی انسداد دہشتگردی فورس نے صوبہ الانبار میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
الانبار ہی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک الگ تلاشی کارروائی کے دوران داعش کے چھوڑے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے کر محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5487 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C