عرب اور اسرائیلی فوجیوں کی خفیہ ملاقات کا انکشاف
👁️ 129 بار دیکھا گیا
عرب اور اسرائیلی فوجیوں کی خفیہ ملاقات کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے گذشتہ مارچ میں مصر کے سیاحتی مقام ’شرم الشیخ‘ میں اسرائیل اور عرب ممالک کے فوجی رہنماؤں کی خْفیہ ملاقات ہوئی تھی۔
اس ملاقات میں ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی، میزائل صلاحیتوں ” کے خلاف ہم آہنگی اور مشترکہ دفاع کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وال سٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ وہ مذاکرات جن کا پہلے انکشاف نہیں کیا گیا تھا پہلی بار تھا کہ اتنے بڑے عرب اور اسرائیلی افسران نے امریکی فوجی سر پرستی میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ “مشترکہ خطرے” سے کس طرح دفاع کیا جائے۔
The U.S. held secret meeting in March of Israeli and Arab military chiefs on air defense coordination against Iran https://t.co/NCA237c6x1
— The Wall Street Journal (@WSJ) June 26, 2022
امریکی اور علاقائی حکام نے اخبار کو بتایا کہ اس اجلاس میں اسرائیل اور امریکی سینئر افسران کے علاوہ مصر، اردن اور خلیجی ریاستوں کے افسران بھی شامل تھے۔
اْنہوں نے کہا کہ عسکری تعاون کا ایسا بامقصد اجلاس کئی دہائیوں قبل ممکن نہیں تھا۔ کئی سالوں سے امریکی رہ نماؤں نے عرب ممالک کو اپنے فضائی دفاع کو مربوط کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی ہے لیکن قابض ریاست کی شرکت کے بغیر یہ کوشش کی جاتی تھی اور اسرائیل کو عرب ممالک میں ایک مخالف کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ لیکن آخری بات چیت اس بار ممکن ہوئی جب خطے میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
ان میں ایران کے بارے میں مشترکہ خدشات، خطے میں سیاسی تعلقات کی بہتری، خاص طور پر ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کا قیام جیسی تبدیلیاں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے امریکی نیٹ ورک “سی این بی سی” کے ساتھ ایک انٹرویو میں جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ خطے میں نیٹو کے مشرق وسطیٰ ورڑن کے قیام کی حمایت کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ ان ممالک کے ساتھ بھی ممکن ہے جو ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C