علم کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
👁️ 61 بار دیکھا گیا
علم کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
کراچی (ویب ڈیسک) ہر زمانے میں ایک مخصوص پرچم اقوام عالم کے تشخص کا نشان رہا ہے ، تاریخ انسانی میں علم کی کہانی اتنی ہی پرانی ہے جتنا کے خود انسان۔
محققین کی رائے کے مطابق تاریخ میں پہلا علم حضرت آدم علیہ سلام نے اپنے جانشین حضرت شیث علیہ السلام کو عطا کیا تھا۔
یونانی جنگجو ہوں یا اشوک کا لشکر ، روم کے سپاہی ہوں یا تاتاری، علم اور علم دار جنگوں کا لازمی جز رہے ہیں، بعد از اعلان نبوت تاریخ اسلام میں صاحب علم اولاد ہاشم کا خاصہ رہا ۔
بدر کے میدان میں حمزہ بن عبدالمطلب خیبر کے معرکے میں علی ابن ابی طالب اور جنگ موتہ میں علم جعفر طیار کو جناب رسالت کے حکم سے عطا ہوا ، ان ساری ہستیوں کی شجاعت اور مردِ میدان ہونا اپنی جگہ، مگر تاریخ اسلام میں جو نسبت عباس ابن علیؑ سے ہے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔
سن 61 ہجری کے معرکہ حق و باطل میں حسین ابن علیؑ کی مختصر سی فوج کا علم دار ہونے کا شرف بھی حضرت عباسؑ کے حصے میں آیا جنہوں نے اپنی وفا و شجاعت سے علم کو امر کر دیا، تب سے اب تک علم صبر کی علامت اور وفا کا استعارہ ٹھہرا ہے۔
عزادار حسین علم سے نہ صرف منتیں مانگتے ہیں بلکہ خیر و برکت کے لیے اپنے گھروں پر نصب بھی کرتے ہیں۔
عزاداران حسین کے قافلوں پر سایہ فگن یہ علم آج بھی اسی ہمت جرات اور استقامت کا تقاضہ کرتا ہے جس کا مظاہرہ فوج الہیٰ نے یوم عاشور پر کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C