عماد یاسین: لبنان کی فوجی عدالت نے داعش سربراہ کو 160 سال قید سنا دی
👁️ 141 بار دیکھا گیا
عماد یاسین: لبنان کی فوجی عدالت نے داعش سربراہ کو 160 سال قید سنا دی
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی فوجی عدالت نے داعش کے سربراہ عماد یاسین کو انسانیت سوز جرائم کے اعتراف پر 160 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔
Lebanese Military Court Sentences Daesh Official to 160 Years in Prison #Lebanon #ISIS https://t.co/VB9nMorBf3 pic.twitter.com/pudM7cZGJt
— Eli Dror (@edrormba) September 28, 2023
عالمی میڈیا کے مطابق عماد یاسین لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ٹی وی اسٹیشن سمیت ملک بھر میں مختلف ہوٹلوں، پاور پلانٹس اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کا مرکزی کردار تھا۔
The officials said Imad Yassin, a Palestinian in his 50s, admitted to all 11 charges against him https://t.co/r1ueW3Q5Ym
— The National (@TheNationalNews) September 28, 2023
علاوہ ازیں عماد یاسین پر سیکیورٹی فورسز پر خون ریز حملے اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اور معاونت کرنے کا الزام بھی تھا اور اسے 22 ستمبر 2016 کو ساحلی شہر صیدا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عماد یاسین کو عماد عقل کے نام سے شہرت حاصل تھی وہ پہلے جند الشام گروپ کا رکن رہا اور کئی کارروائیوں میں حصہ لیا اس کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کی اور ترقی کرتے کرتے لبنان کا امیر مقرر ہوا تھا۔
تفتیش کے دوران عماد یاسین نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ میں کارروائیوں، لبنانی فوجیوں پر فائرنگ اور مسلح گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کے اعترافات کیے تھے۔
عماد یاسین کے اعترافی بیانات اور شواہد کی روشنی میں لبنان کی فوجی عدالت نے اسے 11 قید کی سزائیں سنائیں جن کی مجموعی مدت 160 سال بنتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C