عمان میں ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا آغاز
👁️ 280 بار دیکھا گیا
عمان میں ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا آغاز
مسقط (ڈیلی اردو) ایران اور امریکہ کے درمیان آج جمعہ کے روز عمان میں بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لینا چاہتا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر سفارتی پیش رفت ممکن ہے یا نہیں، تاہم امریکہ نے فوجی کارروائی کے امکان کو بھی خارج نہیں کیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کر رہا ہے، لیکن مکمل چوکنا رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’’ایران کھلی آنکھوں اور گزشتہ برس کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے سفارت کاری میں داخل ہو رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’وعدوں کی پاسداری، برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفاد محض نعرے نہیں بلکہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی بنیاد ہوتے ہیں۔‘‘
مذاکرات سے قبل عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے عمان کی ثالثی میں مذاکرات سے قبل خود کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ’’غیر معمولی مطالبات یا مہم جوئی‘‘ کے خلاف دفاع کے لیے تیار رکھا ہے۔
مسقط میں ہونے والی بات چیت میں امریکہ کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کر رہے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور قریبی مشیر جیرڈ کشنر بھی امریکی وفد میں شامل ہیں۔
سینئر امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان فوجی تصادم کے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے اس بالواسطہ ملاقات کو ’’ایک اچھا آغاز‘‘ قرار دیا ہے۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں جب امریکی فوج نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔ ایران نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ بات چیت صرف اس کے جوہری پروگرام تک محدود رہے گی، جبکہ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ ایران نہ صرف جوہری سرگرمیاں روکے اور افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ختم کرے بلکہ بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت پر بھی بات کرے۔
اس سے قبل عمانی حکومت نے بتایا تھا کہ اس کے وزیر خارجہ نے ایرانی اور امریکی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں وہ سخت جواب دے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اثاثوں اور اسرائیل کو نشانہ بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9139 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C