عمران، ٹرمپ کی کامیاب ملاقات سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے: امریکا
👁️ 168 بار دیکھا گیا
عمران، ٹرمپ کی کامیاب ملاقات سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے: امریکا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیا کہ وہ ان کے ساتھ ذاتی تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کریں۔
مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں اور اربوں ڈالرز خرچ کیے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق سوال پر مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماوں نے افغانستان میں جنگ ختم کر کے قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
مائیک پومپیو نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے تاکہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C