عمران خان امن کے حامی ہیں تو مسعود اظہر ہمارے حوالے کردیں، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج
👁️ 113 بار دیکھا گیا
عمران خان امن کے حامی ہیں تو مسعود اظہر ہمارے حوالے کردیں، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج
نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سبکی چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کیوں نہیں کردیتے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت بھجوائے جانے کے عمل نے نہ صرف دنیا بلکہ بھارتی عوام کے دلوں کو بھی جیت لیا تھا، وزیراعظم کے اس عمل کے بعد بھارت میں ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں۔
انتخابات جیتنے کے لیے مودی سرکار کی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پھر خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے جنگی جنون نے خود بی جے پی سے بھارتی عوام کو منحرف کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کے لیے اٹھایا گیا قدم مودی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سبکی چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں فوراً آوازیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں کہ عمران خان بڑے سیاستدان ہیں اور امن کے حامی ہیں، اگر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کیوں نہیں کردیتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C