01/October/2025

غزہ امن منصوبہ: ‘‘حماس انکار کریگی تو اسے جہنم کی قیمت چکانی پڑے گی‘‘، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 346 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ امن منصوبہ: ‘‘حماس انکار کریگی تو اسے جہنم کی قیمت چکانی پڑے گی‘‘، امریکی صدر ٹرمپ

غزہ امن منصوبہ: ‘‘حماس انکار کریگی تو اسے جہنم کی قیمت چکانی پڑے گی‘‘، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے تازہ ترین غزہ امن منصوبہ مسترد کیا، تو اس انکار کے شدید نتائج نکلیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق ایسی صورت میں حماس کو  اس کی ’’جہنم میں قیمت‘‘ چکانا پڑے گی۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد جنگ زدہ غزہ پٹی میں امن کے لیے ایک ایسا نیا منصوبہ تجویز کیا تھا، جس کی بہت سے عرب ممالک اور یورپی یونین سمیت بین الاقومی برادری کی طرف سے حمایت کی جا رہی ہے اور جس کے لیے عالمی برادری نے اپنے تعاون کی پیشکشیں بھی کی ہیں۔

 

دوسری طرف حماس کے قریبی ذرائع کی طرف سے آج منگل کے روز کہا گیا کہ یہ فلسطینی تنظیم صدر ٹرمپ کے پیش کردہ نئے امن منصوبے پر غور کر رہی ہے اور اس کا حتمی رد عمل سامنے آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

 

ٹرمپ کی حماس کو واضح تنبیہ

 

اس پس منظر میں صدر ٹرمپ نے 30 ستمبر کو امریکی ریاست ورجینیا میں کوآنٹیکو کے مقام پر امریکی فوج کے جرنیلوں اور بحریہ کے کئی ایڈمرلز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حماس کو انتہائی واضح الفاظ میں خبردار کیا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مسلح افواج کی اعلیٰ ترین قیادت سے اپنے خطاب میں کہا، ’’ہمیں صرف ایک دستخط کرنا ہوں گے، جو ضروری ہوں گے۔ اور اگر انہوں (حماس) نے اس دستاویز پر دستخط نہ کیے، تو ہماری طرف سے کیے جانے والے دستخطوں کے بعد انہیں اپنے انکار کی قیمت جہنم میں چکانا پڑے گی۔‘‘

ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے کہا، ’’میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبے پر دستخط کر دیں گے، اپنے ہی فائدے کے لیے۔ اور ایک ایسی پیش رفت میں مدد کریں گے، جو واقعی زبردست ہو گی۔‘‘

 

ادھر مصری دارالحکومت قاہرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق جنگ زدہ غزہ پٹی میں امدادی کارکنوں اور طبی ذرائع نے بتایا کہ اس فلسطینی علاقے میں تازہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں منگل کے روز مزید کم از کم 27 فلسطینی مارے گئے۔

 

غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر غزہ پٹی میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C