غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے میں 72 فلسطینی ہلاک
👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے میں 72 فلسطینی ہلاک
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ جمعرات کو غزہ جنگ بندی معاہدے کا جائزہ لے گی اور اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔
امریکہ اور قطر نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت تین مراحل میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔
اسرائیلی کابینہ نے اگر جنگ بندی معاہدے کی حتمی منظوری دے دی تو اتوار کو معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی کابینہ اس وقت تک معاہدے کی منظوری نہیں دے گی جب تک حماس پیچھے نہیں ہٹ جاتی۔
اس بیان میں حماس پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے بعض نکات سے انکار کر کے مزید رعایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تاہم حماس کے ایک سینئر عہدے دار عزت الرشق نے کہا ہے کہ حماس “جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے جس کا اعلان ثالثوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔”
دوسری جانب غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو غزہ میں متعدد فضائی حملے کیے، جن میں غزہ کی پٹی میں 72 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس سے قبل طبی حکام نے بدھ کی شب غزہ سٹی سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی اطلاع دی تھی۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل نے یہ کارروائیاں بدھ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد کی ہیں۔ اس نے ہلاکتوں کی تعداد 77 بتائی ہے۔
خبرر ساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں نے رات بھر اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی جہاں لوگ جنگ بندی کے معاہدے کا جشن منا رہے تھے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کی یہ کارروائیاں بدھ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد کی گئی ہیں۔
غزہ میں فضائی کارروائی سے متعلق رپورٹس پر اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی حماس کی جانب سے کسی جوابی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں رفح، نصیرات اور شمالی غزہ میں جمعرات کی علی الصباح تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں متعدد گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل بھی ماضی کے تنازعات میں، دونوں فریقوں نے جنگ بندی سے پہلے آخری گھنٹوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا تھا۔
غزہ شہر میں پناہ لینے والے محمد مہدی نے کہا، “ہمیں خدشہ تھا کہ (اسرائیلی) قبضہ بمباری میں تیزی لائے گا، جیسا کہ انہوں نے ہر بار جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات کے بعد کیا ہے۔”
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے حملوں کی ہلاکتوں میں صرف وہ لاشیں شامل ہیں جنہیں غزہ شہر کے دو اسپتالوں میں لایا گیا تھا۔ اور یہ کہ اصل تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
بدھ کو ہونے والا معاہدہ
جمعرات کو حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان آخری لمحات کے اختلافات کی خبر سے بے چینی پھیل گئی۔
دیر البلاح میں عمر جندیا نے کہا، “ہم حماس میں اپنے بھائیوں سے جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں سے بات کرنے کو کہتے ہیں۔ تباہی اور ہلاکتیں اب بہت ہو گئیں ہیں۔”
فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرانے والے ثالثوں سے رابطے میں رہنے والے فلسیطنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالث فریقین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے پہلے دشمنی ختم کریں۔
واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے پر 19 جنوری سے عمل درآمد ہو گا جس کے تحت فریقین کے درمیان تین مختلف مراحل میں جنگ بندی ہو گی۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور تقریباً ڈھائی سو کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
حماس کے حملے کے جواب میں شروع کی گئی اسرائیل کی کارروائیوں میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق چھیالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی معاہدہ کیا ہے؟
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی ہو گی اور اس دوران حماس اتوار کو 33 یرغمالوں کو رہا کرے گی جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور زخمی شامل ہیں۔ اس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینی آزاد کر دیے جائیں گے اور غزہ کی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
اسی عرصے کے دوران دوسرے مرحلے میں تنازع کے مکمل خاتمے، غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور بقیہ یرغمالوں کی واپسی کے امور پر مذاکرات ہوں گے۔
معاہدے کے تحت تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیرِ نو اور وہاں حکومتی و سیکیورٹی انتظام پر بات ہو گی۔
یرغمالوں کے خاندانوں کے فورم نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی گھر واپسی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C