غزہ سے میزائل حملوں میں 13 اسرائیلی زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
غزہ سے میزائل حملوں میں 13 اسرائیلی زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے منگل کی شام اسرائیل پر متعدد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 13 صہیونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ میزائل ایک ایسے وقت میں داغے گئے جب متحدہ عرب امارات اور بحرین امریکا میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر رہے تھے۔
https://twitter.com/giawsweetari/status/1305928292814520320?s=19
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے زیر انتظام محاصرہ زدہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا جب کہ دوسرا میزائل آبادی میں گرا جس کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راکٹ غزہ اور تل ابیب کے درمیان واقع اشدود ہر میں گرا۔ اس حملے میں کم سے کم 13 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
Terrorists in Gaza have fired 15 rockets at Israel since last night.
In response, our Air Force just struck Hamas targets in Gaza including a weapons & explosives manufacturing factory and a military compound.
We will continue to operate against any attempts to attack Israel.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 16, 2020
عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ سے داغا ایک راکٹ اشدود کے شمالی حصے میں گرا۔ تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خیال رہے کہ چند ہفتے تک اسرائیل اور غزہ میں فلسطینیوں کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر گیسی آتش گیر غبارے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں سرحد پر سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم ستمبر کے وسط میں قطر کی کوششوں سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2501 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C